تاک جھانک

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - نظربازی، گھورا گھوری۔  بڑھتے بڑھتے دکھ نہ بن جائے کہیں یہ تاک جھانک آرزو اتنا سمجھ رکھو یہ ہے چسکا برا      ( ١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ١٠ ) ٢ - نگرانی، دیکھ بھالی۔ "بھلا ایسی تاک جھانک میں کسی کی شامت آئی ہے کہ رشوت کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھ لے۔"      ( ١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ٢٩ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'تاک' کے ساتھ سنسکرت زبان میں 'جھانکنا' سے حاصل مصدر 'جھانک' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء میں "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - نگرانی، دیکھ بھالی۔ "بھلا ایسی تاک جھانک میں کسی کی شامت آئی ہے کہ رشوت کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھ لے۔"      ( ١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ٢٩ )

جنس: مؤنث